لاہور(نیٹ نیوز) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ ا?سٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے دن لنچ کے بعد انجری کے اسکین کے لیے سڈنی گراؤنڈ سے اسپتال کے لیے روانہ ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پانچ میچوں میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں، وہ کھانے کے وقفے کے بعد انجری کے سبب اسکین کروانے اسپتال روانہ ہوئے۔ بمراہ کی انجری سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسپریت بمرا کو کمر کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے وہ ایک گھنٹے تک میدان میں بھی نہیں ا?ئے۔ جسپریت بمراہ سڈنی ٹیسٹ میں مزید بولنگ کریں گے یا نہیں اس سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔تاہم بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بمراہ اگر دوسری اننگز میں بولنگ کرنے کے لیے فٹ نہیں ہیں تو بھارت کے لیے مشکل پیش ا?سکتی ہے۔