اعزاز اسلم ڈارکی بطورممبرتعیناتی واپس،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ22کی عائشہ حمیراتعینات
اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں ممبرکی تقرری کے معاملے پروفاقی حکومت کا بڑا یوٹرن،تین ماہ پہلے گریڈ 22 کیریٹائرڈ افسر اعزاز اسلم ڈارکی بطور ممبر ایف پی ایس سی کی گئی تعیناتی منسوخ کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے صدرِپاکستان کی منظوری کے بعدجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ حمیرا چوہدری کویکم جولائی 2026 سے تین سال کی مدت کیلیے ممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انہوں نیاس عہدے پرتعیناتی کے لییاپنی سرکاری ملازمت سے قبل از وقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ حاصل کی,دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 19 مارچ 2026 کو جاری کیاگیا وہ نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیاہے جس کے تحت گریڈ بائیس کیریٹائرڈ افسر اعزازاسلم ڈارکو ممبر ایف پی ایس سی تعینات کیا گیاتھا,حکومت نیاعزاز اسلم ڈارکی تقرری کا نوٹیفکیشن آغازسے ہی کالعدم قراردیتے ہوئے غیرموثر قراردیا ہے۔