وفاقی و صوبائی وزرا ء کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست خارج

علیمہ خان نے 2 وفاقی وزرا ء اور ایک صوبائی وزیر سمیت 21 گواہ طلب کرنے کی درخواست کی تھی
راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان کی وزرا کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی درخواست خارج کردی۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی عدالتی گواہان کو طلب کرنے کی درخواست کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی، صوبائی وزرا کو بطورعدالتی گواہ طلب کرنے کی درخواست خارج کردی۔علیمہ خان نے 2 وفاقی وزرا اور ایک صوبائی وزیر سمیت 21 گواہان کو طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمے کے ٹرائل کے دوران استغاثہ کے 19گواہان پر طویل جرح کی گئی، عدالتی گواہان کو طلب کرکے ایک ہی مشق دوبارہ نہیں دہرائی جاسکتی