خصوصی افراد کیلئے این ٹی سی ایس پی کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

نیوٹیک رجسٹریشن اور الحاق کے عمل کو تیز رفتاری سے اور بلا معاوضہ مکمل کرے گا:سیکرٹری تعلیم 
اسلام آباد (آن لائن)خصوصی افراد کیلئے وزارتِ تعلیم اور نیوٹیک کے اشتراک سے این ٹی سی ایس پی کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔بدھ کو وزارتِ وفاقی تعلیم کے سیکریٹری کی سربراہی میں   اجلاس منعقد ہوا ‘اجلاس میں خصوصی افراد کے لیے فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے نظام کو مزید مؤثر، جدید، جامع اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ نیوٹیک این ٹی سی ایس پی کی رجسٹریشن اور الحاق کے عمل کو تیز رفتاری سے اور بلا معاوضہ مکمل کرے گا۔ اس مقصد کے لیے نیوٹیک کی ایک خصوصی ٹیم این ٹی سی ایس پی کا دورہ کرے گی تاکہ تمام ضروری مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔