لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وارداتیں کرنے والا متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے بروقت واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیاملزمان کو خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیاتین افراد پر مشتمل گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھا ملزمان واردات کے دوران معصوم شہریوں کو ڈرانے کے لیے اسلحہ کا بھی استعمال کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے4 موٹر سائیکل غیر قانونی اسلحہ 4 موبائل اور 20 ہزار نقد رقم برآمد کی گئی گرفتار ملزمان میں کاشف عرف کاشی،نوید اور ذیشان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ملزمان کی دوران گرفتاری بھاگنے کی ناکام کوشش کی ایس پی سٹی بلال احمد نے انچارج چوکی اکرم پارک اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے