عدم تحفظ کا شکار خواتین وقتی محبت کو بھی حقیقی سمجھ کر قبول کرلیتی ہیں‘ قدسیہ علی

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ قدسیہ علی کا کہنا ہے کہ جو خواتین بچپن میں والدین کی محبت سے محروم رہتی ہیں، وہ عدم تحفظ کا شکار ہو کر وقتی محبت کو بھی حقیقی سمجھ کر قبول کر لیتی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین بچپن میں والدین کی محبت سے محروم رہتی ہیں، جس کی وجہ سے جب انہیں کسی بھی شکل میں محبت کی معمولی سی جھلک ملتی ہے تو وہ ہر طرح کا رویہ برداشت کرنے لگتی ہیں۔ان کے مطابق ایسی خواتین وقتی محبت کو بھی حقیقی سمجھ کر قبول کر لیتی ہیں کیونکہ وہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہوتی ہیں۔قدسیہ علی نے مزید کہا کہ میں خود بھی ماضی میں عدم تحفظ کے احساس سے گزری ہوں، تاہم وقت کے ساتھ میں نے اس پر قابو پانے کے لیے خود پر کام کیا اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔