ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں، وائٹ ہائو س

واشنگٹن (آئی این پی) وائٹ ہائو س نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر اب بھی تمام آپشنز موجود ہیں۔ وائٹ ہائو س کے ڈائیریکٹر برائے مواصلات سٹیون چونگ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ صدر ہمیشہ یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر ایران آبنائے ہرمز میں یا ہمارے اتحادیوں کے خلاف شدت پسندانہ سرگرمیاں جاری رکھتا ہے تو(ڈونلڈ ٹرمپ) اپنے تمام آپشنز برقرار رکھے ہوئے ہیں