یونیورسٹی کے ملازمین ذاتی ٹور پر ناران،کاغان گئے تھے،معجزانہ طورپرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 16 ملازمین زخمی ،ہسپتال منتقل
بالاکوٹ (آئی این پی )بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ کی ریپڈ بس سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگری،بس میں یونیورسٹی کے 19 ملازمین سوار تھے۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق حادثے میں معجزانہ طورپرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم 16 ملازمین زخمی ہوئے،جنہیں مانسہرہ ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیاگیا،علاج کے بعدتمام زخمیوں کواسپتال سیڈسچارج کردیا گیا۔ڈرائیور کے مطابق سامنے سے آنیوالی گاڑی کوبچاتے ہوئے سڑک پر پھسلن کے باعث بس بے قابو ہوئی اورکھائی میں جاگری۔ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کے ملازمین ذاتی ٹور پر ناران،کاغان گئے تھے،جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ زخمی ملازمین کی دیکھ بھال اور نگہداشت کر رہی ہے۔