انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پولیس کو پی ٹی آئی کے سابق ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری سے روک دیا۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ ابھی تک عدالت میں نہیں آیا، اس لیے دلائل ممکن نہیں ہیں، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ آنا چاہیے تاکہ دلائل دیے جا سکیں۔روف حسن اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ، کراچی کمپنی اور مارگلہ کے مقدمات کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ترجمان رؤف حسن کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔