قصور (خصوصی رپورٹ) کوٹ رادھاکشن کے نواح میں رہائشی شاہ عنایت کے مطابق ان کی بیٹی اسما، جو عرفان احمد کی زوجہ اور 4 بچوں کی ماں ہے، اپنے سسرال سے روٹھ کر 11 ماہ قبل والد کے گھر رہائش پذیر تھی، اچانک لاپتہ ہوگئی۔ اس کے ساتھ اس کی 8 سالہ بیٹی عائشہ، 1 تولہ سونا، آدھا کلو چاندی، کپڑے اور 5 لاکھ روپے نقدی بھی لے گئی۔شاہ عنایت نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا اور بتایا کہ گزشتہ روز وہ زمین پر گئے ہوئے تھے، جب واپس آئے تو اسما گھر پر موجود نہ تھی۔