بھارت، سابق عاشق کی بیوی کو ایڈز کا انجیکشن لگانے والی خاتون گرفتار

 واسندھرا سابق عاشق کی شادی کسی اور خاتون سے ہونے کو قبول نہیں کر پا رہی تھی
 رنجش کے تحت خاتون نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر ایک سازش تیار کی تھی
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست  آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں ایک خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سابق عاشق کی بیوی کو ایچ آئی وی سے متاثرہ انجکشن لگا دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں مرکزی ملزمہ، ایک نرس اور اس کے دو بالغ بچے شامل ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان میں بی بویا واسندھرا عمر 34 سال، 40 سالہ کونگے جیوتھی، جو آدونی کے ایک نجی اسپتال میں نرس ہے، اور اس کے دو بچے شامل ہیں، جن کی عمریں بیس سال کے قریب بتائی جا رہی ہیں۔ تمام ملزمان کو 24 جنوری کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واسندھرا اپنے سابق عاشق کی شادی کسی اور خاتون سے ہونے کو قبول نہیں کر پا رہی تھی۔ اسی جزبہ رقابت کے تحت رنجش کے تحت خاتون نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر ایک سازش تیار کی تاکہ اس جوڑے کو الگ کیا جا سکے۔متاثرہ خاتون ایک ڈاکٹر ہیں اور کرنول
 کے ایک نجی میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں