فلپائن میں میئر پر آر پی جی سے ڈرامائی انداز میں حملہ، دو سکیورٹی اہلکار زخمی

 سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں مشتبہ افراد ہلاک کردئیے گئے 
 منیلا(آئی این پی )جنوبی فلپائن کے صوبے مگوئندانا ڈیل سور میں شریف اگواک کے میئر اکمد امپاتوان پر راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (آر پی جی)  سے حملہ کیا گیا، تاہم وہ بلٹ پروف گاڑی کے باعث محفوظ رہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق واقعہ  میں میئر کے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق میئر اکمد امپاتوان مقامی مارکیٹ سے گھر واپس جا رہے تھے کہ میونسپل ہال کے قریب ایک سفید وین نے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور وین سے اترے، جن میں سے ایک نے آر پی جی فائر کیا، جو میئر کی بکتر بند ٹویوٹا لینڈ کروزر سے ٹکرا کر دھواں اور نقصان کا باعث بنا، تاہم گاڑی نہ رکی اور میئر محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہے