مودی کی سفارت کاری زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی،شانتہ چیتری
نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارت کے سابق سیاستدان اور سینیٹر شانتہ چیتری نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو اندرونی خلفشار اور ناکام خارجہ پالیسی کے باعث عالمی سطح پر تنہائی کا شکار قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوں کے برعکس بھارت اس وقت سنگین سیاسی، معاشی اور سفارتی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔شانتہ چیتری کے مطابق مودی کی سفارت کاری زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اور جھوٹے دعوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت، خارجہ پالیسی اور اسٹریٹجک حیثیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں