وادی تیراہ میں 4 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل، مین روڈ آمدورفت کیلئے بحال

خیبر(آئی این پی) وادی تیراہ میں 4 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا اور مین روڈ آمد ورفت کے لیے بحال کردی گئی ہے۔ضلع خیبر کے ریسکیو 1122 کے ترجمان مقصود عالم نے  بتایا کہ 10 جنوری سے وادی تیراہ میں مقامی شہریوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی تاہم 22 جنوری کی برفباری کے باعث نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں متاثرہ خاندان راستے میں پھنس گئے اور بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں متاثرین ٹرکوں میں محصور ہوگئے جب کہ 22 جنوری کو حکام بالا کے احکامات پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ترجمان کے مطابق اس آپریشن میں ضلع خیبر کے علاوہ پشاور مردان ، صوابی اور نوشہرہ کے ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا، مین روڈ سے برف ہٹانے سمیت متاثرین کو ریسکیو کرنے کا کام شروع کردیا