کوئٹہ، شدید بارشیں و سردی، آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی

کوئٹہ(آئی این پی ) محکمہ تعلیم بلوچستان نے شدید بارشوں اور سخت سرد موسم کے باعث آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا اور انہیں بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے