جینک سینر نے آسٹریلین اوپن میں اعزاز کا دفاع کر لیا، زویریف تیسری بار ناکام

جینک سینر نے آسٹریلین اوپن میں اعزاز کا دفاع کر لیا، زویریف تیسری بار ناکام

آسٹریلین اوپن 2025 کے فائنل میں اطالوی ٹینس اسٹار جینک سینر نے جرمن حریف الیگزینڈر زویریف کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

 سینر نے ابتدائی سیٹ 3-6 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریکر پر 6-7 (7/4) کی کامیابی حاصل کی، اور تیسرے سیٹ میں 3-6 سے فتح حاصل کر کے میلبورن پارک ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ یہ سینر کی کیریئر کی تیسری گرینڈ سلم ٹرافی تھی۔زویریف کو مسلسل تیسری بار گرینڈ سلم فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، وہ اس سے پہلے 2020 یو ایس اوپن اور 2024 فرنچ اوپن کے فائنل میں بھی شکست سے دوچار ہو چکے تھے۔ سینر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ ان کے لیے حیران کن رہا اور وہ اس جیت کے سلسلے کو سیزن کے دیگر ایونٹس میں بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔