مقابلہ، 1 ڈاکو جاں بحق ، 2 فرار

 ملکہ ہانس کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو دیہاتی کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے مقابلہ ہو گیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ملکہ ہانس کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکوہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ ذرائع کیمطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو جلا چوک کے قریب دیہاتی سے موبائل فون ،نقدی اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوئے۔اطلاع پر پولیس تھانہ ملکہ ہانس نے تعاقب کیا،سندھے خان نہر والا موڑ کے قریب ڈاکو ئوں اور پولیس کا آمنا سامناہوگیا ، ڈاکو ئوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈاکو فرار ہوگئے ہلاک ہونے والے ڈاکو سے واردات میں چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور شناختی کارڈ بر آمد کر لیا گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی ۔ادھر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملازم مبارک ڈیوٹی سے27 ایس پی اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار 3ڈاکو ئوں نے موٹر سائیکل اور5ہزار نقدی چھین لی۔