زخمی ڈاکو قلب عرف منگو سیموٹرسائیکل ،اسلحہ ، نقدی بر آمد ،مقدمہ درج
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)تھانہ نورشاہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ?زخمی حالت میں ایک ڈاکو گرفتار ?3ملزمان فرار۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نورشاہ عمردراز کو دوران گشت اطلاع ملی کہ 4نامعلوم ملزمان 65/G-Dیارے والا کے قریب جاوید نامی شخص سے موٹرسائیکل ونقدی لوٹ کرفرارہوئے ہیں۔ مذکورہ آفیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا تو ڈاکو ئوں نے پولیس پر فائرنگ کی پولیس بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ رکنے پر زخمی حالت میں ایک ڈاکو ملا جس کے قریب سے موٹرسائیکل ?اسلحہ اورجیب سے نقدی بر آمد ہوئی۔ ترجما ن کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت قلب عرف منگو سکنہ 77/E.Bکے نام سے ہوئی ہے جو قتل وڈکیتی کے 21مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔