صوبے میں پہلا سائنس انکلیو بنانے کا فیصلہ

 ٹریننگ لیب کو ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے نام سے منسوب کیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پہلا سائنس انکلیو بنانے کا فیصلہ کر لیا، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو پنجاب سائنس انکلیو کا درجہ دیا جائے گا۔سائنس انکلیو بنانے کیلئے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی ہے۔فرانزک سائنس ایجنسی،فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کو پنجاب سائنس انکلیو کا درجہ دیا جائے گا،فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کو ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ڈاکٹر اشرف طاہر کی فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔