گوجرانوالہ :7 مقابلے، ڈاکو ہلاک،7 ملزم زخمی ،گرفتار

 گوجرانوالہ،پاکپتن (خصوصی رپورٹ) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 6 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 6 ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت دانش ذوالفقار کے نام سے ہوئی، جو راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تھانہ گکھڑ منڈی میں ریکارڈ یافتہ ملزم علی شیر پولیس پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے پھاٹک سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ اسکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ، موٹر سائیکل اور 10 ہزار نقدی برآمد ہوئی۔تھانہ صدر وزیر آباد کے علاقے میں ملزم مظہر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر زخمی حالت میں ناجائز اسلحہ سمیت پکڑا گیا،ساتھی فرار ہو گیا۔ تھانہ سبزی منڈی میں ایک اور ریکارڈ یافتہ ملزم علی شیر پولیس ناکہ سے فرار ہوتے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی ہوا، جس سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔تھانہ فیروزوالہ کی کارروائی میں دو ریکارڈ یافتہ ملزم زنیر اور عبداللہ عرف شہزاد کاکا ناکے سے فرار ہوتے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد،ساتھی فرار ہو گیا۔تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش زریاب پولیس ناکہ سے فرار ہوتے پول سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے 1450 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔پاکپتن میں تھانہ فرید نگر پولیس کا ریلوے اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلہ 33 مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا ساتھی فرار پولیس کے مطابق دوران گشت نے 2 موٹر سائیکل سوار ملز موں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی.پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکی اسکا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عظیم اشرف سکنہ 19 ایس پی کے نام سے ہوئی