منظور شدہ وکلا ء لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بینچوں میں سائلین کی امداد کریں گے
لاہور(آئی این پی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے مفت قانونی امداد کے لیے تجویز کردہ 24 وکلا کے ناموں کی منظوری دے دی۔پرنسپل سیٹ کے لئے سات، ملتان بینچ کے لیے پانچ، بہاولپور بینچ کے لیے چار ناموں کی منظوری دی گئی جبکہ راولپنڈی بینچ کے لئے آٹھ وکلا کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔منظور شدہ وکلا لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بینچوں میں سائلین کی امداد کریں گے