واپڈا، پاور کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسروں کو فری بجلی یونٹس نہیں ملیں گے:جسٹس اقبال وینس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واپڈا، پاور کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسروں کو فری بجلی یونٹس نہیں ملیں گے، لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی فیصلے پر مہر لگا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال وینس نے بڑا فیصلہ سنا دیا، واپڈا کے گریڈ 17 کے افسروں کو فری بجلی یونٹس کی سہولت ختم ہونے کے خلاف ریلیف نہ مل سکا۔واپڈا و پاور کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسران کی فری بجلی یونٹس سے ختم کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا۔جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے گیپکو انجینئرز اینڈ آفیسر ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فری بجلی یونٹس کوئی بنیادی یا قانونی حق نہیں ہے، فری بجلی یونٹس سروس سے متعلق سہولت تھی جسے پالیسی کے تحت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا عدلیہ ایگزیکٹو کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتی، پالیسی فیصلوں میں عدالتی مداخلت محدود ہوتی ہے، لاہور ہائیکورٹ نیفری بجلی یونٹس بحال کرنے کی درخواستیں خارج کر دیں۔