جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دی‘ زمبابوے 257 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
احمد آباد‘چنئی(آئی این پی )ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان ایڈن مارکرم 46 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، دوسرے اینڈ سے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے ان کا خوب ساتھ دیا اور 24 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے‘چنئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو ہرادیا‘بھارت نے زمبابوے کو 257 رنز کا ہدف دیا تھا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی