آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام کے علاقے گریس ویلی دودگئی میں برفانی تودہ گرنے سے دب جانے والے 3 نوجوانوں کو 2 روز گزرنے کے باوجود نکالا نہیں جا سکا۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کے مطابق شدید برف باری کے باعث ریسکیو آپریشن 5 مارچ تک روک دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم میں بہتری آئے گی، امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔واضح رہے کہ علاقے میں مسلسل برفباری اور سخت موسم کے سبب ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان امدادی کارروائیوں کی جلد بحالی کے منتظر ہیں۔