لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گرین ٹاون میں ثاقب سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون, مناواں میں گکزار سے 1لاکھ 30 روپے اور موبائل فون.گوالمنڈی میں ادریس سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون,رائے ونڈ میں الیاس سے 1لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون،نشتر کالونی میں یاسین سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. ٹاون شپ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹاون ریس کورس اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔