ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے نومنتخب صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کو مبارکباد دی۔
آزادی صحافت کے لیے پی ایف یو جے کا کردار اہم قرار
???? عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ایف یو جے نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
???? پنجاب حکومت بھی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحافیوں کے لیے اقدامات
???? عظمیٰ بخاری کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں:
➡️ پنجاب کے پریس کلبوں کو پہلی مرتبہ تاریخی گرانٹ جاری کی گئی۔
➡️ مریم نواز کا ویژن ہے کہ ہر صحافی کے پاس اپنا گھر ہو۔
➡️ اسی ویژن کے تحت صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت کے ان اقدامات کو صحافی برادری میں مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔