محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز پر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 دسمبر کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، اور یہ سلسلہ 2 جنوری 2026 تک بالائی علاقوں میں جاری رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 29 تا 31 دسمبر تیز بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ 30 دسمبر تا 1 جنوری کے دوران خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ 30 دسمبر تا 2 جنوری گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں 30 دسمبر تا 2 جنوری کے دوران بارش متوقع ہے، اور پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔بالائی سندھ اور پنجاب میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔