پختہ روڈ، دراشاہ کلہ پر نصب 12کلو بارود سے بنی دیسی ساختہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا
بنوں( آن لائن ) تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں پختہ روڈ واقع دراشاہ کلہ کے قریب ایک خطرناک دیسی ساختہ آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی، جسے بروقت اطلاع پر بنوں پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، جس سے علاقائی عوام کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق عوام کے زیر استعمال شاہراہِ عام پر نصب دھماکہ خیز مواد کو بروقت ناکارہ بنا کر پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ کردار ادا کیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے آئی ای ڈی کو ناکارہ کیا، جس میں 10 سے 12 کلو اعلیٰ معیار کا بارود، ایک ڈیٹونیٹر، ایک ریموٹ کنٹرول یونٹ اور موٹر سائیکل بیٹری شامل تھی