سہیل آفریدی3 روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں‘ارکان صوبائی اسمبلی ‘صحافیوں اور طلبہ سے ملاقات کریں گے، کوٹ لکھپت جیل کا بھی دورہ کریں گے
وزیراعلی سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں ہمارے مہمان ہیں‘ خوش آمدید کہتے ہیں:اپوزیشن لیڈرمعین ریاض قریشی‘وزیراعلی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کردی گئی
لاہور(خصوصی رپورٹر‘ایجنسیاں )خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کے لاہور کے دورے کے دوران انھیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا 26 سے 28 دسمبر کے دوران پنجاب کے دورے پر ہیں، جس کے دوران وزیرِاعلی خیبر پختونخوا مختلف سرکاری و غیر سرکاری سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا پنجاب اسمبلی کے دورے کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وہ صحافیوں اور طلبہ سے بھی ملاقات کریں گے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا کوٹ لکھپت جیل کا بھی دورہ کریں گے۔دریں اثناء سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت مل گئی ۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیر اعلی سہیل آفریدی اور وفد کے داخلے کی منظوری دے دی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ صوبائی وزرا، کابینہ ارکان، سینیٹرز، ایم این اے اور ایم پی ایز بھی ہوں گے۔ سہیل آفریدی اور ان کے وفد کی مکمل فہرست اسمبلی سکیورٹی کو فراہم کردی گئی، پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور میں تین روزہ قیام کریں گے۔وزیراعلی ہاس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی براستہ موٹر وے لاہور جا رہے ہیں، سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج پنجاب اسمبلی میں ہمارے مہمان ہیں۔معین ریاض قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں