اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا اختیار ولی نے کہاہے کہ 10 دنوں میں بیرسٹر گوہر نے تین مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کیلئے منت کی ہے۔ایک انٹرویو میں اختیار ولی نے کہا کہ قومی اتحاد و یگانگت کیلئے اچکزئی اور کوٹ لکھپت کے قیدیوں سے بھی بات کریں گے، وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ قومی یکجہتی کیلئے کسی سے بھی بات ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کو بات چیت کا اختیار دینا بانی پی ٹی آئی کا اپنی پارٹی پر عدم اعتماد ہے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد پورا ہو جائے گا تو وہ شاید اچکزئی کو ہری جھنڈی دکھا کر نکل جائیں۔