کرن امانت، آصف علی اور جاوید شامل ، گرفتار ملزمہ واردات کرکے فرار ہو جاتی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی رئیس احمد خاں کیہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہآرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری و نقب زنی کی بڑی وارداتیں ٹریس کرکے ڈیفنس کے علاقہ میں ایلیٹ کلاس گھروں میں وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا او سی یو ڈیفنس نیخاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کرکے8 کروڑ 88 لاکھ روپے برآمد کرلیے گرفتار ملزمان میں کرن امانت، آصف علی اور جاوید شامل ہیں گرفتار ملزمہ کام کرنے کے بہانے ایلیٹ کلاس گھروں میں ملازمت اختیار کرتی اور موقع ملتے ہی اپنے ساتھیوں سمیت واردات کرکے فرار ہو جاتی تھی ملزمان سے 200 تولہ سونا، ڈائمنڈ جیولری، قیمتی گھڑیاں اور نقدی برآمد کی گئی ملزمان کا نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف پولیس نیمزید تفتیش شروع کردی ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی آئی ٹی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے گرفتار کیا گیاچوری، ڈکیتی،منشیات فروشی ،بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم کیخلاف کریک ڈاو?ن جاری ہیلاہور پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہیمنظم جرائم کا خاتمہ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔