برآمدہ موٹرسائیکل چند روز قبل رینالہ سے چھینی گئی تھی:ترجمان پولیس
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پولیس ترجمان نے پولیس مقابلہ میں ہلاک دو ڈاکوو ں اور ان کے تیسرے مفرور ساتھی کے بارے میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوو ں سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل اور پسٹل برآمد ہوئے، برآمد شدہ موٹرسائیکل چند روز قبل تھانہ صدر رینالہ سے چھینی گئی تھی، ہلاک ڈاکووّں سے تھانہ فرید ٹاو ن ساہیوال سے دوران ڈکیتی شہری کا چھینا گیا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، ہلاک ڈاکووّں نے چند روز قبل تھانہ چک بیدی کے علاقہ میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا تھا، پولیس کے تعاقب پر ڈاکووّں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، جن کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا، ہلاک ہونے والے ڈاکوو?ں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ایک ڈاکو کا تعلق ہڑپہ سے بتایا گیا ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی مارچری میں رکھوا دی گئی ہیں جو ورثاء کے حوالے کی جائیں گی، بصورت دیگر ان لاوارث قرار دے کر دفن کرا دیا جائے گا۔