واسا کو دوسرے بڑے واٹر سٹوریج ٹینک کی منظوری مل گئی

تاجپورہ میں دوسرے بڑے واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر پر 90کروڑ روپے لاگت آئے گی
لاہور (سپیشل رپورٹر )لاہورمیں بارشی پانی کومحفوظ بنا کر آبیاری ودیگرمقاصد کیلئے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔واسا کو تاجپورہ میں شہر کے دوسرے بڑے واٹر سٹوریج ٹینک کی منظوری مل گئی ہے جس کی تعمیر پر90کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔واسا نے تاجپورہ میں واٹر سٹوریج ٹینک کیلئے پی اینڈ ڈی کو پی سی ون جمع کرارکھا تھا۔واسا کا منظور ہونے والا واٹر سٹوریج ٹینک 32لاکھ گیلن پر مشتمل دوسرا بڑا ٹینک ہوگا۔واسا تاجپورہ اور ملحقہ آبادیوں سے بارشی پانی واٹر ٹینک میں جمع کراکر محفوظ بنائے گا