لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کا عمل جاریہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت اپنے دفتر میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیاانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق قتل، اقدام قتل، اغواء ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے 39 مقدمات زیر بحث آئیافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے مدعی کاشف علی اور علی رضا قتل جبکہ واصف دفیق، محمد رزاق اور عبدالواجد اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے مدعیہ صائمہ انور اور رضیہ بی بی امانت میں خیانت، عمران ساجد چیک ڈس آنر، نسرین بیگم چوری جبکہ حسنین کاظم دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے تبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے،پولیس افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، *