(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن سمیت ملزم کوگرفتار کر لیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم علی رضا کو خفیہ اطلاع پر گول گراؤنڈ سے گرفتار کیا گیاملزم وحدت کالونی کے مختلف علاقوں میں ہیروئن کا زہر فروخت کرتا تھاملزم علی رضا سے لاکھوں روپے کی2 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاملزم کو مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی ڈاکٹر محمد عمرنے ایس ایچ او وحدت کالونی عبدالواحد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،