ملزم نے پٹرول سٹیشن سے1.5 لیٹر تیل خریدا،بار پر چھڑک کر آگ لگائی
ملزم زخمی ، دیگر افراد محفوظ رہے،کیفے کو 7000 یورو کا نقصان ، لوگ خوفزدہ ہ
میڈرڈ(آئی این پی)اسپین میں ایک کیفے کو گاہگ نے اس وقت آگ لگادی جب عملے نے گاہگ کو بتایا کہ مایونیز دی الحال ختم ہوچکا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطا بق یہ واقعہ اسپین کے سیویل صوبے کے شہر لاس پیلاشیوس میں پیش آیا جہاں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفیے کو آگ لگا دی۔گاہک نے دو مرتبہ مایونیز مانگا لیکن عملے نے بتایا کہ ان کے پاس نہیں ہے کیونکہ بار میں کچن نہیں ہے اور سینڈوچ پہلے سے تیار شدہ تھے۔اس پر غصے میں آ کر وہ باہر گیا، قریبی پٹرول اسٹیشن سے 1.5 لیٹر تیل لے کر واپس آیا، بار پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ بھڑک اٹھی جس سے کیفیے میں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگے عملے نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگشر کا استعمال کر کے آگ پر قابو پایا۔ اس واقعے میں صرف ملزم ہی زخمی ہوا جبکہ دیگر افراد محفوظ رہے۔ کیفے کو تقریبا 7000 یورو کا نقصان پہنچا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے طبی امداد کیلئے سینٹر منتقل کردیا ہے جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کیفے کے مالک جوز اینٹونیو نے اس واقعے کو عجیب و غریب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ گاہگ کے اس عمل کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔