پیرس(آئی این پی)فرانس میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ عینی شاہد نے منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ غیرملکی خیررساںادارے کے مطابق حادثہ فرانس کے شہر روسپورڈن میں پیش آیا ۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران پانی بھرنے کی کوشش میں ہیلی کاپٹر تالاب میں گر کر تباہ ہو گیا ۔حکام کے مطابق پائلٹ ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افسر اور ایک عینی شاہد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔