دوران ملازمت انتقال اور ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دیئے جائیں گے:خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل منظور

پشاور (آئی این پی)کے پی اسمبلی  نے خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاسنگ فانڈیشن بل کی منظوری دیدی۔بل کے مطابق فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت مرنے اور ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دیے جائیں گے، تمام سرکاری ملازمین فانڈیشن کیساتھ رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔بل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین سے رجسٹریشن فیس کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پر کٹوتی بھی کی جائیگی البتہ سرکاری ملازمین کو نفع اور نہ نقصان کے تحت پلاٹس دیے جائیں گے۔فانڈیشن کیلئے فنڈ وفاقی و صوبائی حکومت گرانٹس کی شکل میں فراہم کرے گی