صوبہ بھر میں کریک ڈا ئون کیا گای، لاہور سمیت ہزاروں مقدمات درج،بھاری مقدار میں آئس ہیروئن بر آمد
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ ویڑن کے تحت صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے، آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پولیس نے رواں سال اب تک 15 ہزار 453 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 15 ہزار 535 مقدمات درج کیے جبکہ کارروائیوں کے دوران ہزاروں کلوگرام چرس، ہیروئن، آئس، افیون اور لاکھوں لٹر شراب بر آمد کی گئی۔ لاہور میں بھی م ئوثر کارروائیوں کے دوران 1852 ملزمان گرفتار اور 1803 مقدمات درج کیے گئے جبکہ بھاری مقدار میں منشیات بر آمد ہوئی، آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے اور تعلیمی اداروں و ہاسٹلز کے اطراف منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف مزید سخت ایکشن لیا جائے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔