25 مئی تک توسیع،شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اعلامیہ جاری
لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روزکی توسیع کردی گئی ہے، پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اس ضمن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنی قرار دیتے ہوئے ڈرون اڑانے پر پابندی میں 25 مئی تک توسیع کر دی ہے۔