یوکرین کی امریکا سے اپیل: روس کو روکنے کے لیے چین سے مدد لیں

یوکرین کی امریکا سے اپیل: روس کو روکنے کے لیے چین سے مدد لیں

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے کہیں کہ چین روس پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے تاکہ ماسکو جنگ کے خاتمے یا کم از کم کشیدگی میں کمی کی جانب بڑھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے ٹرمپ سے ذاتی ملاقات میں کہا کہ چین کو روس کے ساتھ اپنے تعلقات اور اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق چین توانائی اور اناج کی برآمدات سمیت بعض شعبوں میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ پیغام چینی صدر شی جن پنگ تک پہنچانے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم 25 ستمبر تک زیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی ٹیم کی جانب سے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اس معاملے پر ہونے والی گفتگو کے نتائج سے متعلق کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔زیلنسکی کا یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوششیں کر رہا ہے۔