یوکرین روس سے کشیدگی کم کرنے کو تیار، تنصیبات پر حملے روکنے کی شرط

یوکرین روس سے کشیدگی کم کرنے کو تیار، تنصیبات پر حملے روکنے کی شرط

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر روس اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کردے تو یوکرین بھی روس کے ساتھ جاری تنازع میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ڈیزل ایندھن کی قلت کا ایک سبب قرار دیا تھا۔ٹرمپ کے مطابق یوکرین نے روسی توانائی کے اہداف کو نشانہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ روس نے بھی اسی طرح کے اقدام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔روس کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب اپنے یومیہ خطاب میں ولادیمیر زیلنسکی نے اہم انفراسٹرکچر پر حملوں کو باہمی طور پر روکنے سے متعلق امریکی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے روس کو بھی تنصیبات پر حملے روکنا ہوں گے۔