اوکاڑہ :ڈاکوئوں نے تاجر کو لوٹ کر گولی مار دی

 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویڑن سے چند گز کی دوری پر دو نامعلوم ڈاکو ئوں کی تاجر سے لوٹ مار ، مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر کو شدید زخمی کردیا۔ رحمت آ ٹا ئون کا رہائشی تاجر محمد نعمان اسلم اپنے والد محمد اسلم کے ہمراہ دیپالپور چوک میں واقع دکان بند کرکے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ تھانہ اے ڈویڑن سے چند گز کے فاصلے پر فیصل آباد روڈ اوور ہیڈ برج پر دو نامعلوم مسلح ملزموں نے انہیں روکا اور گون پوائنٹ پر محمد نعمان اسلم سے 45 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر سامان چھین لیا۔تاجر کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو ئوں نے پسٹل سے فائر مار کر نعمان اسلم کو شدید زخمی کر دیااور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ زخمی تاجر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔