لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور میں تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کر دیے گئے۔تحصیلدار اپنے متعلقہ سب ڈویڑن کے مکمل دائرہ اختیار میں سب رجسٹرار کے فرائض انجام دیں گے، نائب تحصیلداروں کو متعلقہ ریونیو سرکلز کے لیے سب رجسٹرار مقرر کر دیا گیا،تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بطور ریونیو افسر رجسٹری سے متعلق امور انجام دیں گے،ڈپٹی کمشنر لاہور نے بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اختیارات تفویض کیے،رائے ونڈ، سٹی، علامہ اقبال، ماڈل ٹا ئون، نشتر، لاہور کینٹ، شالامار اور واہگہ کے تحصیلداروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات،لاہور کے مختلف ریونیو سرکلز کے نائب تحصیلدار بھی سب رجسٹرار کے فرائض انجام دیں گے،نائب تحصیلدار متعلقہ ریونیو سرکلز میں بطور سب رجسٹرار کام کریں گے،بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں رجسٹری امور کے لیے نئی انتظامی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔