کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی (آئی این پی) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان جاری ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 70ہزار 914 کی سطح پرپہنچ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 166پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ کیا گیاتھا ۔