جب مسائل بات چیت سے حل کئے جاسکتے ہوں تو ایک دوسرے کو مارنے کی ضرورت نہیں‘اسرائیل کے اکسانے پر جنگ مسلط کی گئی
حوثی تہران سے ہدایات نہیں لیتے‘یران کے حوثیوں کے ساتھ رابطے ضرور ہیں تاہم دونوں کے درمیان کوئی منظم تعلق موجود نہیں:انٹرویو
نیویارک(آئی این پی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے ایران جنگ جاری نہیں رکھنا چاہتا، اب جنگ کے خاتمے کا فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا تہران مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہے، تاہم ایران پر دبا ئوڈالنے یا طاقت کی زبان استعمال کرنے کو قبول نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ جب مسائل بات چیت سے حل کیے جاسکتے ہوں تو ایک دوسرے کو مارنے کی ضرورت نہیں، لیکن اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں جنگ ایران پر مسلط کی گئی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ایرانی صدر نے یمن کی حوثی تحریک سے متعلق کہا کہ حوثی اپنے اقدامات کے خود ذمہ دار ہیں اور تہران سے ہدایات نہیں لیتے۔ ان کے مطابق ایران کے حوثیوں کے ساتھ رابطے ضرور ہیں، تاہم دونوں کے درمیان کوئی منظم تعلق موجود نہیں۔ڈاکٹر پزشکیان نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے متعلق کہا کہ وہ حکومت چلانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔