گورنر خیبرپختونخوا کا جلسوں پر ردِعمل، بانی پی ٹی آئی کی آزادی مشروط قرار دے دی

گورنر خیبرپختونخوا کا جلسوں پر ردِعمل، بانی پی ٹی آئی کی آزادی مشروط قرار دے دی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جلسے کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنے کا موقع نہیں ہے اور جلسوں سے پی ٹی آئی کے بانی آزاد نہیں ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر بوجھ ڈالے گا اور اس کے لیے لوگوں کو کرائے پر لایا جائے گا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو واضح پالیسی دینی چاہیے کہ وہ اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے، کیونکہ ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے اور دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کے مسائل کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آ رہی اور صوبہ خود مختار ہے، اس لیے وزیر اعلیٰ کو واضح پالیسی دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے قربانی دی ہے، لیکن وزیر اعلیٰ کو خود بھی معلوم نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔