لاہور ہائیکورٹ: عائشہ جٹ کیس میں اہم فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ: عائشہ جٹ کیس میں اہم فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزم پر جرم بنتا بھی ہے یا نہیں؟ پولیس نے بتایا کہ انہیں کسی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ جسٹس جواد ظفر نے کہا کہ اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو پھر کیس کس مرحلے پر ہے اور اس کی نوعیت کیا ہے؟عدالت نے فریقین کے مؤقف اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔