یکطرفہ محبت میں کوئی برائی نہیں، میں اسے سوشل میڈیا پر اسٹاک کرتی ہوں: عائشہ گُل

یکطرفہ محبت میں کوئی برائی نہیں، میں اسے سوشل میڈیا پر اسٹاک کرتی ہوں: عائشہ گُل

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ گُل نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے ذاتی تجربات اور زندگی کے حوالے سے دلکش گفتگو کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ محبت کسی بھی رشتہ میں ہو سکتی ہے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ عائشہ گُل نے اپنی زندگی میں کبھی یکطرفہ محبت کا تجربہ ہونے کا اعتراف کیا، اور بتایا کہ انھوں نے کبھی اس محبت کو کسی کے سامنے ظاہر نہیں کیا، بلکہ صرف ان کی خوشی کی دعا کی۔عائشہ نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر اُس شخص کو فالو کرتی ہیں اور کبھی کبھی ان کی پوسٹس کو اسٹاک بھی کرتی ہیں، لیکن انھوں نے کبھی نہیں بتایا کہ ان سے محبت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی محبت صرف اس بات کی ہے کہ وہ خوش رہیں، اور ان کی خوشی میں ہی وہ خود خوش رہتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ زندگی میں انھیں ہمیشہ اچھے لوگ ملے ہیں، اور ان کا دل کبھی ٹوٹا نہیں۔ تاہم، انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر 2017 میں ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے، جو ان کے لیے بہت تکلیف دہ واقعہ تھا۔ ان کے شوہر کا انتقال ایک بہت بڑا نقصان تھا، لیکن عائشہ گُل نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو اللّٰہ کا تحفہ سمجھتی تھیں، اور یقین رکھتی ہیں کہ اللّٰہ ہی نے انھیں اپنے پاس بلا لیا۔