ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس افسروں کے مسائل سنے

 12افسروں و جوانوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی،احکامات جاری کر د ئیے 
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے اپنے دفتر میں پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سنے۔ ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا بروقت حل فراہم کرنا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق، ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پیش ہونے والے 12 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ پولیس افسران و جوان اپنی درخواستوں کے سلسلے میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر پیش ہو سکتے ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے موجود پولیس لائن ہسپتال اور ڈے کئیر سنٹر سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔ پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ اور علاج فراہم کرتے ہیں۔ ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے مطابق پولیس لائن میں تعینات پولیس نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ اہلکار بہتر خدمات انجام دے سکیں اور فورس کے معیار کو بلند رکھا جا سکے۔